امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تاحیات نااہلی کی مدت 5سال کرنے کا اقدام غیر آئینی نہیں،ہائیکورٹ

لاہور( این این آئی)لاہورہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے10صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے کے مطابق 5سال نااہلی کاقانون آئین کے مطابق ہے، الیکشن ایکٹ 2017ء کی سیکشن 232کی شق دو آئین کے آرٹیکل 62سے متصادم نہیں ہے۔فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 8کے تحت کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کی سپریم کورٹ کا7رکنی بنچ پہلے ہی تشریح کرچکا ہے، پانچ سال نااہلی کا قانون آئین کے مطابق ہے۔واضح رہے کہ درخواست شبیراسماعیل نے تاحیات نااہلی کی مدت کو5سال کرنے اقدام چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو ترمیم کے بعد پانچ سال کیا، رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی عدالت 5 سال نااہلی کی مدت مقرر کرنے کے قانون کو کلعدم قرار دے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved