امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جس طرح کپتانی تبدیل ہوتی ہے اس کا پلیئرز پر اثر پڑتا ہے، مصباح الحق

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس طرح کپتانی تبدیل ہوتی ہے وہ انداز بڑا ناخوشگوار ہوتا ہے جس کا پلیئرز پر اثر پڑتا ہے۔سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان تبدیل جس طریقے سے کیا گیا وہ پہلے بھی غلط تھا اور اب بھی غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سب اسٹار کھلاڑی ہیں، بابر اعظم بھی اسٹار ہیں اور شاہین آفریدی بھی اسٹار ہیں، ہماری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں کہ وہ اچھا پرفارم کریں۔کوچز کے حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ جو بھی فیصلہ کریں سوچ سمجھ کر کریں، یہ نہ دیکھیں کہ بس ہم نے غیرملکی کوچز کو لانا ہے یا ملکی کوچز کو لیں گے یہ دیکھیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کس کوچ کی ضرورت ہے، کون بہترین ثابت ہوسکتا ہے اور ٹیم کو سنبھال سکتا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ اگر ملکی اور غیرملکی کوچز مل کر کام بھی کریں گے تو اس کا فائدہ ہوگا، اس سے ہمارے کوچز کی ڈیولپمنٹ بھی ہوگی اور غیرملکی کوچز کو ملکی کوچز سے مدد مل سکتی ہے۔یار رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان سے قبل شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کے کپتان تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved