امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خواتین اور مکھیاں ایک جیسی ہوتی ہیں، عدنان صدیقی

کراچی(این این آئی) پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کا موازانہ مکھیوں سے کر ڈالا جس کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔حال ہی میں عدنان صدیقی نے معروف میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی، اس پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکار خواتین اور مکھیوں کے بارے میں بات کررہے ہیں۔دراصل ہوا کچھ یوں کہ دورانِ گفتگو عدنان صدیقی کے ہاتھ پر مکھی آکر بیٹھی جس کے بعد اداکار نے کہا کہ میں اب جو بات کہنے جا رہا ہوں، اْس کا کوئی بْرا نہ مانے۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اْتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ میں جب مکھی کو پکڑنے کی کوشش کررہا تھا تو وہ بھاگ گئی تھی لیکن جیسے ہی میں خاموش ہوکر بیٹھ گیا تو مکھی میری ناک پر آکر بیٹھ گئی۔خواتین اور مکھی کی مثال سْن کر میزبان ندا یاسر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عدنان صدیقی مجھے وائرل کروائیں گے، میں نے ان سے ایسا کوئی سوال نہیں کیا تھا۔عدنان صدیقی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین غصے سے بھڑک اْٹھے ہیں اور اداکار پر تنقید کرتے ہوئے اْنہیں گھٹیا اور بیہودہ قرار دے رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved