امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایشوریا رائے دبئی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کی مالکن نکلیں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن دبئی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کی مالکن ہیں۔ایشوریا رائے کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ماں بننے کے بعد فلموں سے دوری اختیار کرنے کے باوجود بھی اشتہارات اور کچھ دیگر ذرائع سے ان کی مجموعی مالیت میں اضافہ ہوتا رہا یہی وجہ ہے کہ اداکارہ نے بھارت کے علاوہ دبئی میں بھی اپنی کروڑوں کی پراپرٹی بنالی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایشوریا رائے بچن دبئی کے جمیرہ گالف اسٹیٹس میں ایک عالیشان گھر کی مالکن ہیں جس کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بھارتی روپے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایشوریا رائے کی مجموعی مالیت 776 کروڑ بھارتی روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق، اداکارہ ایک فلم میں کام کرنے کے لیے تقریباََ 10 سے 12 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے نے 1991ء میں بطور ماڈل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا جس کے بعد 1994ء میں مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔بعد ازاں، 1997ء میں فلم’اور پیار ہوگیا‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو دیا اور پھر کئی سْپر ہٹ فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ایشوریا رائے نے 2007ء میں بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ جیا بچن کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی، اس جوڑی ہاں 2011ء میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام آرادھیا بچن ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved