امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ریلوے آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 9ماہ میں 66 ارب کما لیے

لاہور( این این آ ئی ) پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے 9ماہ میں ریلوے نے 66 ارب روپے کی آمدن حاصل کر لی ہے اور مالی سال کے اختتام پر آمدنی 80 ارب سے زائد ہونے کے روشن امکانات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ریلوے کے پاس دس روز کا ڈیزل سٹاک بھی موجود ہے جبکہ عید پر بلا تعطل ٹرین آپریشن کے لئے پندرہ لاکھ لیٹر ڈیزل خرید لیا گیا ہے ۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ سپیشل ٹرینوں کی سو فیصد بکنگ مکمل ہو چکی ہے ، ریلوے پر اعتماد پر مسافروں سے اظہار تشکر کرتے ہیں ۔ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی ڈیمانڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے عید کی سپیشل ٹرینوں میں اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،ریلوے نے 10 اپریل کو واجب الادا تنخواہ بھی پانچ روز قبل ہی بنکوں میں بھجوا دی ہے ۔اس سے قبل مختلف شعبوں کی تنخواہیں تین ،تین ہفتے تاخیر کا شکار تھیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved