اسلام آباد (این این آئی)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو کھانے میں زہر دینے کے کوئی اثرات نہیں ملے۔ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بشریٰ بی بی کے معدے میں ابھی بھی جلن ہے لیکن ابھی ان کی طبیعت بہتر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی بشریٰ بی بی میں فوڈ پوائزنگ کے کوئی اثرات نہیں ملے ہیں، دو ماہ پہلے اگر کچھ تھا تو میں نے نہیں دیکھا اس لیے میں کہہ نہیں سکتا۔ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ابھی بھی عمران خان کی اہلیہ کی طبیعت سو فیصد ٹھیک نہیں ہے اس لیے ان کے تفصیلی ٹیسٹ ہونے چاہیے، امید ہے جلد ٹیسٹ کی اجازت مل جائے۔انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ کے بعد فائنل ہو گا کہ ان کی طبیعت خرابی کی آخر کیا وجہ بنی۔