کراچی (این این آئی)عمرہ زائرین،سعودی رہائشی اور ورک ویزہ کیحامل مسافروں کیلئی اچھی خبر سامنے آ گئی ہے جہاں قومی ائیر لائن نے خلیجی ریاست کے لیے کرائیوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں بیس فیصد جبکہ سعودی رہائشی اور ورک ویزہ والوں کیلئے کرایوں میں تیس فیصد کمی کی گئی ہے۔
کرایوں میں کمی کا اطلاق سات اپریل سے گیارہ اپریل تک رہے گا۔جبکہ پی آئی اے اکانومی کلاس کے کرائے میں پچاس ہزارروپے تک کمی کی گئی ہے۔دوسری جانب جدہ، مدینہ جانے والے7 سے11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ریاض، دمام جانے والے11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔جبکہ لاہور ریجن سے اکانومی کلاس کا کرایہ ایک لاکھ 3 ہزار 680 روپے مختص کیا گیا ہے۔کراچی ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار 400 روپے مختص کیا گیا ہے۔