امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

زیرحراست پاکستانی ایئر ہوسٹس کی کہانی کینیڈین میڈیا نے بتا دی، معاملہ کہیں زیادہ سنگین نکلا

کراچی(این این آئی)پاکستانی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس کی کینیڈین ائیرپورٹ پر گرفتاری کا معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا، جہاں ایئر ہوسٹس کے حوالے سے کینیڈا بارڈر سروس ایجنسی نے اہم انکشاف کیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی ایئر ہوسٹس حنا ثانی کو کینیڈین بارڈر سروس ایجنسی کے پورٹ اسٹیمپ غیر قانونی طور پر لے جانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ حنا ثانی ایک سے زائد پاسپورٹ ساتھ لے جانے کے باعث گرفتار کی گئی ہے، تاہم کینیڈین میڈیا نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے معاملے کی نوعیت کو مزید سنگین کر دیا ہے۔کینیڈین سیکیورٹی سروس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 28 مارچ 2024 کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی فلائٹ اٹینڈنٹ کو پیرسن انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر جان پڑتال کے لیے سیکنڈری بھیجا گیا۔

جہاں ان کے ایک سوٹ کیس میں سے کینیڈین سیکیورٹی سروس ایجنسی کے 2 پورٹ اسٹیمپس برآمد ہوئے تھے۔واضح رہے پورٹ اسٹیمپ ربر کے اسٹیمپ ہوتے ہیں جو کہ بارڈر آفیشلز استعمال کرتے ہیں، جس سے ملک میں داخلے کی تاریخ اور مقام کا تعین ہوتا ہے۔تاہم ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ خاتون ائرہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے۔ائیرہوسٹس کی شناخت حنا ثانی کے نام سے ہوئی تھی۔ ایئرہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیا لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔میڈیا ذرائع کے مطابق حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس معروف گلوکارہ کی عزیزہ ہیں، جبکہ خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved