مکوآنہ (این این آئی)آدھے سر کے درد ’مائیگرین‘ کا سامنا کرنے والے افراد میں فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہییونیورسٹی آف کولوراڈو سکول آف میڈیسن کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ’مائیگرین‘ میں خون جمنے، گردے فیل ہونے اور آٹو امیون امراض 45 سال سے کم عمر افراد میں فالج کا خطرہ بڑھانے والے غیر روایتی عناصرہیں۔
اس تحقیق میں فالج کے شکار 2600 سے زائد مریضوں کے ڈیٹا کا موازنہ 7800 ایسے افراد کے ساتھ کیا گیا جو اس جان لیوا مرض سے محفوظ رہے تھے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 35 سال سے کم عمر 31 فیصد مردوں اور 43 فیصد خواتین کے فالج کے کیسز میں خطرہ بڑھانے والے غیر روایتی عناصر دیکھنے میں آئے، اس عمر کے گروپ میں ’مائیگرین‘ فالج کا خطرہ ظاہر کرنے والی سب سے اہم علامت ہے۔واضح رہے کہ مائیگرین ایک ایسا عارضہ ہے جس میں سر کے ایک حصے میں بہت شدید درد ہوتا ہے اور کچھ افراد کو اس تکلیف کا سامنا بار بار ہوتا ہے۔