امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے غیرملکی کوچ لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے نیدرلینڈز کے رولنٹ اولٹمنز مضبوط امیدوار ہیں جن کے ساتھ سپورٹ اسٹاف میں ملکی کوچ شامل ہوں گے۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کہا کہ جدید دور کی ہاکی کے ساتھ چلنے کے لیے غیرملکی کوچ کی ضرورت ہے، ہاکی بدل چکی، غیرملکی کوچز ہی ٹیم کی کارکردگی میں نکھار لاسکتے ہیں۔طارق بگٹی نے کہا کہ 2 سالوں میں پاکستان ٹیم کو دنیا کی 6 بہترین ٹیموں میں دیکھنا چاہتا ہوں، پاکستان کی ٹیم تمام ایونٹس میں شرکت کیا کرے گی، طویل کیمپ لگائیں گے۔انہوںنے کہاکہ عید کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کر کے ہاکی مسائل پر بات کروں گا، پی ایچ ایف پہلے سے ہی 8 کروڑ روپے کی مقروض ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved