مکوآنہ (این این آئی)ملک میں ادویات سازی کی کمپنیوں (فہرستی) کے بعد ازٹیکس منافع میں سال 2023 کے دوران 42 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کمپنیوں کی جانب سے جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار اورٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق سال 2023 میں فہرستی ادویات سازی کی کمپنیوں کو 7.891 ارب کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو سال 2022 کے مقابلہ میں 42 فیصدکم ہے،
سال 2022 میں ادویات سازی کی کمپنیوں کو 13.67 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔سال 2023 میں ادویات ساز کمپنیوں کی مجموعی فروخت کاحجم 274459 ملین روپے ریکارڈکیاگیا جو سال 2022 کے مقابلہ میں 17 فیصدزیادہ ہے، سال 2022 میں ادویات ساز کمپنیوں کی مجموعی فروخت کاحجم 234672 ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق سال 2023 میں فہرستی ادویہ سازی کی کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 206016 ملین روپے ریکارڈکیاگیاہے۔