امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستان میں سرمایہ کاری آغاز کردیا

لاہور( این این آئی)سائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ نے سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگاتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا آغاز کردیا۔منصوبے کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھایا جا رہا ہے جو پلانٹ کی تنصیب کے لیے دستاویزی کام میں آسانیاں فراہم کررہی ہے۔اس منصوبے سے پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی طور پر پیداوار شروع ہوسکے گی، اس کے ساتھ ساتھ سائنوٹیک ڈرائی بیٹریوں اور الیکٹرک وہیکلز ٹرکوں کی تیاری میں معاونت کرے گی۔

اس منصوبے سے ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی جبکہ درآمدات پر انحصار کم ہوگا اور ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی اور ملک میں صاف توانائی کی مہم کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔حکومت پاکستان نے سائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ پر زور دیا ہے کہ وہ خام مال اور مشینری کی درآمد پر زیرو ریٹیڈ ڈیوٹی کے اہل ہونے کے لیے ایک تفصیلی 5 سے 7 سالہ مقامی منصوبہ پیش کرے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved