واشنگٹن (این این آئی)امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے مصر کی سب سے بڑی دی ی درس گاہ جامعہ الازہر کا دورہ کیا۔ اس دورے کے موقعے پر یونیورسٹی کی صدر پروفیسر ڈاکٹر سلامہ داد نیامریکی خاتون اول کو وزٹ کرایا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جامعہ الازھر کے دورے کے دوران لی گئی تصاویر میں جل بائیڈن اسلامی روایات کا احترام کرتے ہوئے اسکارف پہنے نظر آئیں۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کی اہلیہ نے امریکی خاتون اول کا استقبال کیا جو اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم اور شہزادی رجوہ کی کی شادی میں شرکت کے بعد اردن سے دو روزہ دورے پر قاہرہ پہنچی تھیں۔جل بائیڈن نے مصری صدر کی اہلیہ مسز انتظار السیسی کا مصر میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔
جِل بائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل پیج پر لکھا کہ دنیا کی ماں مصر میں پرتپاک استقبال کے لیے آپ کا شکریہ۔قاہرہ میں امریکی سفارت خانے نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ مصر جل بائیڈن کے ایک ہفتے کے دورے کا دوسرا پڑا ہے جس میں خطے کے 4 ممالک شامل ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ نے اردن کے ولی عہد اور ان کی اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین کو ان کی شادی کی تقریب کے موقع پر مبارکباد دی تھی۔ امریکی خاتون اول اردنی شاہی خاندان کی طرف سے خصوصی دعوت پر عمان پہنچی تھیں۔