امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تاجر دوست اسکیم کا کل سے پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں نفاذ

لاہور( این این آئی)تاجر دوست اسکیم کل ( پیر) کے روز سے موثر ہو جائے گی ،پہلے مرحلے میں سکیم پاکستان کے پانچ بڑے شہروں لاہور،کراچی ،راولپنڈی ،کوئٹہ اور پشاور میں نافذ ہو گی ،تاجر دوست اسکیم کے تحت تھوک ،پرچون فروش، پھل، سبزی، گوشت بیچنے والوں، فرنیچر اور ارائش کے شو روم، زیورات، کاسمیٹکس، میڈیکل، ہارڈ ویئر کے اسٹورز کیلئے رجسٹریشن لازم ہوگی،کمپنی ، قومی یا بین الاقوامی چین سٹورز پر اس کا نفاز نہیں ہوگا۔

اسکیم کے تحت سالانہ رینٹل ویلیو کو بزنس کے احاطہ کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے 10 فیصد کے مساوی سمجھا جائے گا، اس میں وہ گھر بھی شامل ہوں گے جو بزنس پلیس کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، اگر اسکیم میں کوئی تاجر رجسٹر نہیں ہوتا تو متعلقہ کمشنر از خود رجسٹر کر سکے گا، اس سکیم کے ساتھ رجسٹر ہونے والے بزنس کوکم از کم ٹیکس دینا پڑے گا تاہم اگر ایڈوانس ٹیکس کی ذمہ داری صفر بنے تو 1200 روپے سالانہ بطور ایڈوانس ٹیکس دینا ہوگا، بروقت ٹیکس ادا کرنے والوں کو رعایات بھی دی گئی ہیں،

جن پر 1200 روپے سالانہ ایڈوانس ٹیکس لگے گا وہ ماہانہ ایک سو روپیہ جمع کرا سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق تاجر دوست اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ سے باہر کے تاجروں کو رجسٹر کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت دکان داروں کی آمدن کا ریکارڈ ایف بی آر کو موصول ہوگا جس سے سالانہ آمدن کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں دیگر شہروں کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی ۔اسکیم کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے اور دوسرے مرحلے میں سالانہ 300 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved