مکوآنہ (این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2 اپریل کو اعصابی بیماری (آٹزم)سے آگاہی کا عالمی دن منایا جائے گا۔آٹزم سے متاثر بچے اپنی زندگی میں مگن رہتے ہیں اور صلاحیتیں متاثر ہونے کے باعث معاشرے میں اہم کردار نہیں ادا کر سکتے۔
آ ٹزم سے متاثرہ بچوں میں بولنے، سمجھنے، سیکھنے کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔ دنیا کے دیگر ممالک میں اس بیماری کی وجوہات جاننے کی کوششیں کی گئیں لیکن تا حال حتمی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ آٹزم کے عاکمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سرکاری، نجی اور طبی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔