امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہم سے مقابلہ کرنا ہے تو کارکردگی میں کریں ،گالم گلوچ الزامات کی سیاست آپ کومبارک ہو، عظمیٰ بخاری

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے برسٹر سیف کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ بیرسٹر صاحب مجھے لگتا ہے آپ کو صرف پنجاب کی نوکری کرنی ہے،آپ نے آج تک نہیں بتایا آپ کی حکومت نے خیبر پختونخواہ میں کیا کارنامے سر انجام دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے 30 دنوں میں عوامی فلاح کے 30 منصوبے دئیے ہیں، علی امین گنڈاپور نے 30 دنوں میں ایک بھی عوامی فلاح کا منصوبہ متعارف نہیں کروایا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے مقابلہ کرنا ہے تو کارکردگی میں کریں ،گالم گلوچ الزامات کی سیاست ہمیں نہیں آتی یہ سب آپ کو مبارک ہو، جتنی فکر آپ کو مریم نواز کی ہے کاش اتنی فکر پختونخواہ کے عوام کی ہوتی، ابھی کل ہی خیبر پختونخواہ میں بارشوں کے باعث سات افراد جان بحق ہو گئے جن میں تین کمسن بچے بھی شامل ہیں، خدا کا خوف کریں خیبر پختونخواہ کے عوام کے حال پر رحم کھائیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ اگر آپ لوگ بدقسمتی سے پختونخوا ہ پر مسلط ہو ہی گئے ہیں تو وہاں کے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، مالاکنڈ ڈویژن، لوئر دیر، اپر دیر، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام آپ کو بد دعائیں دے رہے ہیں،حیرت جس صوبے میں 10 افراد بارشوں سے جاں بحق ہو جائیں اس صوبے کے ترجمان کو مریم نواز کی فکر پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے 35 پنکچر پھر 4 حلقے اب فارم 45 تانگہ پارٹی کا ورد بن چکا ہے، آپ کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے یہی آپ کا مقدر ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved