اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑنے کہاہے کہ چیف جسٹس کے عہدے کی میعاد طے نہیں کی جارہی، حکومت کے پاس فی الحال ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کی میعاد سے متعلق خبروں پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہاکہ چیف جسٹس کے عہدے کی میعاد طے نہیں کی جارہی،
حکومت کے پاس فی الحال ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔انہوں نے کہاکہ نہ ایسی کوئی دستاویز دیکھنے میں آئی، نہ ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔عطا تارڑ نے کہاکہ بعض ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے، کسی بھی سطح پر چیف جسٹس کے عہدے کی میعاد پر بات نہیں ہوئی۔