امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لبنانی وزیراعظم کو اجنبی عورت سے مصافحہ اور بوسہ دینے پر شرمناک صورت حال کا سامنا

بیروت(این این آئی)لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کو طیارے کی سیڑھیوں پر اس وقت شرمناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ بیروت ایئرپورٹ پر اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا انتظار کر رہے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میقاتی نے ایک خاتون سے مصافحہ کیا اور اسے بوسہ دیا۔ انہوں نے سمجھا کہ وہ میلونی ہیں لیکن معلوم ہوا کہ وہ اطالوی وزیراعظم کے ساتھ آنے والے وفد کی رکن تھیں۔

علاوہ ازیں میقاتی نے بیروت ایئرپورٹ پر اٹلی کے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ دورے کے آغاز میں انہوں نے جنوبی لبنان میں امن فوج کے طور پر کام کرنے والی اطالوی بٹالین کا معائنہ کیا۔اطالوی وزیر اعظم رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے اور وزیر اعظم نجیب میقاتی نے وی آئی پی ہال میں ان کا استقبال کیا۔ اس سے پہلے کہ وہ سیریل چلے گئے، جہاں اطالوی وزیر اعظم نے سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد کی۔دونوں وزرائے اعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2728 میں رمضان المبارک کے دوران غزہ میں جنگ بندی کی شرط پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس پر عمل درآمد اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔بات چیت میں خطے اور لبنان سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پربھی بات ہوئی جہاں لبنانی وزیراعظم نے تمام بین الاقوامی قراردادوں، خاص طور پر قرارداد 1701 پر مکمل عملدرآمد کے لیے لبنان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے لبنان میں بے گھر ہونے والے شامیوں اور بحیرہ روم کے علاقے میں غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved