امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے

کراچی(این این آئی) قومی ایئرلائن پی آئی اے برائے فروخت، عنقریب بین الاقوامی مارکیٹ میں اشتہارات شائع ہوجائیں گے۔حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ بین الاقوامی سرمایہ کارگروپس سے رابطے شروع ہوگئے۔ بین الاقوامی سطح پر اشتہارات برائے نیلامی دیئے جائیں گے۔ ترکی، ملائشیا، قطر، یو اے ای، جرمنی،فرانس اور نیدرلینڈز کے انویسٹرز نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

پی آئی اے یونین نے نجکاری کیخلاف ردعمل دینے کی تیاریاں شروع کردیں۔ پاکستان نے پی آئی اے کی فروخت کیلیے ورلڈ بینک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تمام پی آئی اے جہاز اور روٹس کے علاوہ انجینئرنگ، کیٹرنگ اور کارگو سمیت متعدد شعبے بھی ڈیل میں شامل ہونگے۔

ملک کے تین بڑے ائرپورٹس اسلام آباد، کراچی اور لاہور بھی آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ لاہور، اسلام آباد ائرپورٹ آزمائشی بنیادوں پر آوٹ سورس ہوچکا۔ذرائع کے مطابق وزارت ہوا بازی حکام کو معاملے پراہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ پاکستانی سفیروں کے ساتھ اجلاس بلاکربین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاروں کوآئوٹ سورسنگ میں سرمایہ کاری کیلئے قائل کیا جائیگا۔ بیرون ملک پاکستانی سفیروں کو پاکستان ایوی ایشن حکام کی طرف سے تیارکردہ مخصوص بریف دی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved