اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبا ت میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اب سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی گئی ہے، صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے لئے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
