امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 2 کلومیٹر دوڑنے میں شدید مشکلات کا شکار

کاکول (این این آئی)ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 2 کلومیٹر دوڑنے میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریننگ کے دوسرے روز پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ لینے کی دوڑ لگوائی گئی، اس ٹیسٹ کے دوران عرفان اللہ خان نیازی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کلومیٹر کی دوڑ 6 منٹ اور 47 سیکنڈز میں مکمل کی اور سرفہرست رہے

جبکہ اعظم خان محض ڈیڑھ کلومیٹر ہی دوڑ سکے، اس ریس کو ٹائم فریم 20 منٹ رکھا گیا تھا۔دیگر قابل ذکر پرفارمنس میں محمد رضوان نے 8 منٹ 26 سیکنڈز، محمد حارث، نسیم شاہ، حسیب اللہ اور محمد وسیم جونیئر نے 8 منٹ 27 سیکنڈز میں رن مکمل کیا۔اسی طرح مہران ممتاز نے 8 منٹ 30 سیکنڈز، شاہین شاہ آفریدی نے 8 منٹ 37 سیکنڈز، آغا سلمان نے 9 منٹ 20 سیکنڈز، محمد عامر نے 9 منٹ 30 سیکنڈ، شاداب خان نے 9 منٹ 56 سیکنڈ اور محمد نواز 9 منٹ اور 57 سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔

آل رائونڈر عماد وسیم گھٹنے کی ممکنہ انجری میں مبتلا ہونے کے خدشات کے باعث شرکت نہیں ہوسکے، اسی طرح فخر زمان اور حارث رئوف نے ٹیسٹ سے گریز کیا کیونکہ دونوں کرکٹر بھی انجریز کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ عمرے کیلئے سعودی عرب میں موجود بابراعظم جمعرات کو کاکول اکیڈمی کیمپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved