کینبرا( این این آئی) آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے کھیل کی تعریف کردی۔ رواں سال کے آخر میں شیڈول پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی پروموشنل ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں اس نے اپنے کھیل کو بہت بہتر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں ہمیں بابر اعظم کو قابو کرنا ہوگا۔ بابر ایک خطرناک کھلاڑی ہے جو بہترین پیس کے ساتھ زیادہ رنز بناتا ہے۔آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ شاہین آفریدی کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آسٹریلیا کے دورے کے بعد شاہین بھی اپنے کھیل میں بہتری لائے ہیں۔ اسمتھ کا کہنا تھا کہ شاہین کی گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت اس کی بڑی خوبی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں شاہین آفریدی خطرناک ہوں گے۔