امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شہروں کی تیزروشنیاں انسان میں فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں: تحقیق

مکوآنہ (این این آئی)ایک نئی تحقیق میں میں انکشاف ہوا ہے کہ بڑے شہروں کی تیز روشنیاں انسان میں فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق چینی محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ راتوں میں روشن ہونے والی مصنوعی روشنیاں دماغ میں خون کے بہاؤ کو اس طرح متاثر کرتی ہیں جس سے فالج کا امکان بڑھ جاتا ہے۔محققین نے بتایا کہ رات کے وقت مصنوعی روشنیوں میں سب سے زیادہ رہنے والے افراد میں دماغی شریانوں سے متعلق بیماریوں کا خطرہ 43 فیصد بڑھ جاتا ہے،

اس میں شریانیں بند ہوجاتی ہیں جو دماغ میں خون کی فراہمی روکتی ہیں اور دماغ میں ہی خون بہنا شروع ہوجاتا ہے، یہ دو حالتیں فالج کا سبب ہیں۔چین کے ژی جیانگ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے محقق جیان بِنگ وانگ نے نیوز ریلیز میں بتایا کہ نتائج کی بنیاد پر ہم لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں، خاص طور پر شہری علاقوں میں رہنے والوں کو، کہ وہ اپنے آپ کو شہر کی مصنوعی روشنیوں سے محفوظ رکھیں یا کم از کم اسے حد درجہ کم کردیں۔محققین کا یہ بھی کہنا تھا کہ مصنوعی روشنی کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں ہی عالمی آبادی کا پانچواں حصہ روشنی سے آلودہ ماحول میں زندگی گزار رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved