امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد

ہنوئی (این این آئی )ویتنام میں مریض کے پیٹ سے عجیب و غریب چیز نکلنے پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویتنام میں ایک غیر معمولی واقعہ دیکھ کر ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے جب پیٹ میں درد کی شکایت کرنے والے مریض کو ہسپتال لایا گیا۔ صوبہ کوانگ نین کے ہسپتال میں مریض کو لایا گیا تو وہ شدید درد سے کراہ رہا تھا،الٹرا سانڈ اور ایکسرے کے معائنے کے بعد ڈاکٹروں کو علم ہوا کہ اس کے جسم میں کسی قسم کا جاندار موجود ہے۔

بعدازاں ڈاکٹروں نے مزید ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا ہے کہ مریض کے جسم میں 30 سینٹی میٹر لمبی ایل مچھلی موجود ہے جس کی وجہ سے مریض شدید تکلیف میں مبتلا ہے۔ ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی کو نکال لیا اور اب وہ روبہ صحت ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ زندہ مچھلی کو مریض کے پیٹ میں دیکھ کر دنگ رہ گئے تھے تاہم وہ شخص یہ نہیں بتا سکا کہ یہ مچھلی اس کے جسم میں کیسے داخل ہوئی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved