امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اس میں کوئی حقیقت نہیں کہ سپریم کورٹ میں کوئی گروپ بنا رکھا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس عمرعطابندیال کو نظرانداز کرنے کے تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات میں بھی کوئی حقیقت نہیں کہ میں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں قصدا ایک الگ گروپ بنا رکھا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان کو نظر انداز کرنے حوالے سے میڈیا میں چلنے والوں خبروں کی تردید کی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حلف برداری کے موقع پر چیف جسٹس وفاقی شرعی کورٹ جسٹس اقبال حمید الرحمن اور ان کی اہلیہ کو مبارک باد دینے ان کے پاس گیا جہاں میری سب سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال سے ملاقات ہوئی۔

وضاحتی بیان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس کے بعد جب میں سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس سید محمد انوار کے پاس کھڑا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان بھی وہاں ان سے ملنے کیلئے پہنچے، عین اسی لمحے جسٹس اقبال حمید الرحمن کی اہلیہ نے اپنے بعض رشتہ داروں سے میرا تعارف کروانا چاہا جس کے سبب میں ان کی طرف متوجہ ہو گیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ لمحہ کسی نے ریکارڈ کر لیا، جس سے یہ تاثر گیا کہ میں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مصافحہ نہیں کیا حالانکہ قبل ازیں میں ان سے مل چکا تھا۔

بیان میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ اس بات میں بھی کوئی حقیقت نہیں کہ میں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں قصدا ایک الگ گروپ بنا رکھا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میں بطور جج آئین کے تحفظ اور دفاع کے لیے اپنے منصب کے حلف کا پابند ہوں، اس کے برخلاف کسی چیز کی تائید نہیں کر سکتا۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے کہا کہ خلاف حقائق ایک متنازع بیانیہ گھڑنا ادارے کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے بیان میں اس امر پر زور دیا کہ ہمیں غیرضروری امور پر پڑنے کے بجائے مل کر ایسے مضبوط عدالتی نظام کی تعمیر کرنی چاہیے جس کی ساری توجہ فوری انصاف کی فراہمی پر ہو۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved