ماسکو(این این آئی)روسی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ماسکو کے مضافاتی علاقے میں جمعے کے روز کنسرٹ ہال پر حملہ کرنے والے مشتبہ افراد غیر ملکی شہری تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ جن چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہ “غیر ملکی شہری” ہیں۔ وزارت نے گرفتار افراد کی قومیتوں کی وضاحت نہیں کی۔ روسی میڈیا اور ایک روسی رکن پارلیمان نے پہلے تصدیق کی تھی کہ کچھ مشتبہ افراد کا تعلق تاجکستان سے ہے۔
