پشاور (این این آئی)خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ہم تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد ہوا۔
ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کو پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پرویز الٰہی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں رویہ تشویش ناک ہے۔