امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

محکمہ ریلوے کی 10 ہزار ایکڑ اراضی غیرقانونی طور پر رہائشی مقاصد کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ریلوے کی ملکیتی تقریباً 10 ہزار ایکڑ زمین پر لوگوں کے غیر قانونی قبضے اور ان میں سے بیشتر زمین کو ملک بھر میں رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف مسائل کے باوجود ریلوے کو امید ہے کہ وہ 30 جون کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال میں 5 ارب روپے کا زمینی محصول وصول کرنے کا ہدف حاصل کر لے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ ملک بھر میں ہماری کل ایک لاکھ 68 ہزار 858 ایکڑ زمین میں سے 9 ہزار 644 ایکڑ زمینوں پر قبضہ مافیا نے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے، اگرچہ ہم اسے غیر قانونی قابضین سے واگزار کرانے اور تجاوزات ہٹانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاہم صوبائی حکومتیں، جن کو ریاستی اراضی کی محافظ سمجھا جاتا ہے، ہماری خاطر خواہ مدد نہیں کر رہی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے کی کل زمین ( ایک لاکھ 68 ہزار 858 ایکڑ) میں ریلوے کی جانب سے آپریشنل مقصد کیلئے ایک لاکھ 64 ہزار 26 ایکڑ زمین کو آپریشنل مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اس کے بعد 6 ہزار 61 ایکڑ کو مستقبل کے آپریشنل استعمال کے لیے مختص کیا گیا ہے، 4 ہزار 385 ایکڑ زمین کو اسٹیشن اور اسٹاف کالونیوں کے لیے استعمال کیا گیا ہے، 2 ہزار 987 کو حکومت اور دفاعی اداروں کو لیز پر دی گئی،

562 ایکڑ کو ریگولرائز کچی آبادیوں کیلئے جبکہ 308 ایکڑ کو ممکنہ تجارتی آمدنی اور 4 ہزار 692 ایکڑ بنجر زمین استعمال میں نہیں ہے لیکن اسے زراعت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں پاکستان ریلوے کے تمام 9 ڈویڑنوں میں اب تک 12 ہزار 777 ایکڑ زمین سرکاری اور نجی جماعتوں کو لیز پر دی گئی ہے، لیز پر دی گئی زمین میں 9 ہزار 260 ایکڑ زراعت اور 530 ایکڑ اراضی کمرشل مقاصد کے لیے دی گئی ہے۔

راولپنڈی ڈویژن میں 654 ایکڑ زراعت اور 86 ایکڑ کمرشل اراضی لیز پر دی گئی ہے جبکہ 162 ایکڑ سرکاری محکموں کو لیز پر دی گئی ہے، اس کے بعد لاہور ڈویژن میں 2024 ایکڑ زراعت، 150 ایکڑ کمرشل اور ایک ہزار 436 ایکڑ زمین سرکاری محکموں کو لیز پر دی گئی ہے۔مغل پورہ (لاہور) ڈویژن میں 14 ایکڑ (تجارتی زمین) لیز پر دی گئی ہے، اس ڈویژن میں 17 ایکڑ زمین حکومت، محکمہ دفاع کو لیز پر دی گئی ہے، ملتان ڈویژن میں 5 ہزار 531 ایکڑ زرعی اراضی لیز پر دی گئی، جن میں 120 ایکڑ کمرشل اور 370 ایکڑ سرکاری محکموں کو لیز پر دی گئی ہے۔

کوئٹہ، پشاور اور سکھر میں بھی ریلوے کی زمینوں کا بڑا حصہ لیز پر دیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں پاکستان ریلوے کے افسر نے کہا کہ ریلوے نے اصولی طور پر یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ اراضی کو متعلقہ قوانین کے تحت کچی آبادی قرار نہ دیا جائے جو قابضین کو زمین الاٹ کر کے اس طرح کی جائیدادوں کو ریگولرائز کرتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان ریلوے نے لینڈ ریونیو کی وصولی کی مد میں اب تک 3 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ 30 ??جون تک ہم 5 ارب روپے کا کل ہدف حاصل کر لیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved