امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیساتھ مذاکرات کا امکان ایک بار پھر مسترد کردیا

سنگا پور (این این آئی)بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران جب بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے ماضی کی طرح دہشتگردی کا واویلا کرتے ہوئے پاکستان کو صنعتی طور پر دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دیا اور کہا بھارت کا موڈ اب دہشت گردوں کو نظر انداز کرنے کا نہیں ہے، نہ ہی اب بھارت اس مسئلے کو ختم کرے گا، ماضی کو بھول کر بات چیت نہیں ہو سکتی۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہر ملک چاہتا ہے کہ اس کا پڑوسی مستحکم ہو، اگر یہ بھی نہیں تو کم از کم پر سکون پڑوسی ہو لیکن بدقسمتی سے بھارت کے ساتھ یہ نہیں ہے، پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایس جے شنکر نے کہاکہ آپ اس پڑوسی سے کیسے نمٹ سکتے ہو جو دہشت گردی کو بطور صنعت استعمال کرتا ہو۔ایس جے شنکر نے کہاکہ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا،

فوری طور پر میرے پاس اس مسئلے کا حل موجود نہیں ہے مگر بھارت اس مسئلے سے کنارہ کشی اختیار نہیں کرے گا، ہم یہ نہیں کہیں گے کہ یہ ہوتا رہتا ہے اور اس مسئلے پر ڈائیلاگ کر لو۔انہوںنے کہاکہ ہمیں ایک مسئلہ درپیش ہے اور ہمیں اس کا سامنا کرنا پرے گا، اگرچہ یہ مشکل ہے تاہم ہمیں دوسرے ملک کو مفت پاس نہیں دینا چاہیے، یہ کہتے ہوئے کہ وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے یا یہ ایک بہت مشکل مسئلہ ہے، یا بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے جسے ہمیں نظر انداز کرنے دیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved