مکہ المکرمہ(این این آئی)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ماہ رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کیں جن میں انہیں مکہ مکرمہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر میں ہانیہ عامر نے حجاب کیا ہوا ہے جبکہ وہ اس مقدس مقام کی زیارت کرکے کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔ہانیہ عامر نے یہ تصاویر 23مارچ ہفتے کے روز اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی اور عمرے کی ادائیگی پر اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا۔