امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قوم عزم کرے تو پاکستان جلد دنیا کے ممتاز ممالک میں شامل ہو سکتا ہے،احسن اقبال

نارووال( این این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم عزم کرے تو پاکستان جلد دنیا کے ممتاز ممالک میں شامل ہو سکتا ہے، ہر کسی کو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنے حصہ کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں یوم پاکستان کے حوالے سیپرچم کشائی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پولیس،سول ڈیفنس اور ریسکیو کے دستوں کی جانب سے قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی۔احسن اقبال نے کہا کہ23مارچ ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے اس دن جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے قائد اعظم کی قیادت میں آزاد وطن کے حصول کا خواب دیکھا اس وقت انکے پاس وسائل کی شدید کمی تھی انکے پاس سوائے عزم اور حوصلے کے اور کچھ نہیں تھا مگر انہوں تمام کمیوں کے باوجود انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی زیر قیادت اپنے لیے ایک الگ وطن حاصل کرلیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ہمارے پاس تمام تر وسائل ہیں آج ہمیں عزم مصمم کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے پیارے وطن کو ترقی کی راہ پر ڈال سکیں۔ہمیں اس بات کا عزم کرنا چاہیے کہ 2047تک ہم پاکستان کو دنیا کے ممتاز ترین ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے۔اگر پوری قوم ملکر یہ عزم کرلے تو ہمارے اہداف کا حصول آسانی سے ممکن ہوسکتا ہے ۔ہم میں سے ہر کسی کو اپنے حصے کے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، ایک استاد کا پاکستان اسکا سکول ہے ڈاکٹرز کا پاکستان انکا ہسپتال ہے اگر ہم میں سے ہر کوئی اپنے زیر اثر دائرے کی حفاظت کرے تو ہم ضرور ترقی کے لئے بنائے جانے والے اہداف کو حاصل کرسکیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved