امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت، پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے الزام میں گرفتار 17 مسلمان7سال بعد بے قصور نکلے

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی عدالت نے 2017 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منانے کے جرم میں گرفتار ہونے والے 17 مسلمان کرکٹ شائقین کو بے قصور ثابت ہونے پر 7 برس بعد بری کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں لندن میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے گائوں برہان پور میں اس میچ میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے جرم میں ان 17 مسلمان نوجوانوں اور 2 نوعمر (جو اس وقت 16 برس کے تھے)سمیت 20 افراد کو بغاوت اور مجرمانہ کارروائی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرکے 18 جون 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا۔مدھیا پردیش کی ایک عدالت نے کیس کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور ہندو شکایت کنندہ، سرکاری گواہوں اور پولیس کے جھوٹے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کی فوری رہائی کا حکم دیا۔مدھیا پردیش کی ایک عدالت نے کیس کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور ہندو درخواست گزار، سرکاری گواہوں اور پولیس کے جھوٹے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمان کی فوری رہائی کا حکم دیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved