امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چنئی کو 5 بار آئی پی ایل ٹرافی جتوانے والے دھونی نے کپتانی چھوڑ دی، نئے کپتان کا اعلان

نئی دہلی (این این آئی)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کو مجموعی طور پر 7 بار ٹرافی جتوانے والے کپتان مہندر سنگھ دھونی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، ٹورنامنٹ کی شروعات سے ایک دن قبل مہندر سنگھ دھونی کے فینز کے لیے بری خبر سامنے آئی کہ دھونی نے چنئی سپر کنگز کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔چنئی سپر کنگز کی جانب سے آئی پی ایل 2024 کے لیے ٹیم کے نئے کپتان کا بھی اعلان کر دیا گیا ۔

دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی نے ٹیم کی کپتانی رتوراج گیکواڈ کو سونپ دی ہے۔مہندر سنگھ دھونی نے 2008 میں شروع ہونے والی آئی پی ایل کے پہلے سیزن سے چنئی سپر کنگز کی کپتانی کی، اس دوران انہوں نے اب تک 212 میچز میں چنئی سپر کنگز کی کپتان کی جس میں 128 میں کامیابی اور 82 میں شکست ہوئی۔دھونی کی کپتانی میں چنئی سپر کنگز نے 5 بار آئی پی ایل ٹرافی اپنے نام کی،

اس کے علاوہ دھونی کی کپتانی میں چنئی سپر کنگز نے 2 بار چیمپئنز لیگ ٹائٹل بھی جیتے۔واضح رہے کہ 2022 کے آئی پی ایل میں دھونی چنئی سپر کنگز کی کپتانی سے دستبردار ہوئے تھے اور ان کی جگہ رویندرا جڈیجا کو کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم صرف 8 میچز کے بعد جڈیجا نے کپتانی چھوڑ دی تھی اور ایک بار پھر دھونی کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔چنئی سپر کنگز نے گزشتہ سال دھونی کی کپتانی میں پانچویں بار آئی پی آیل ٹرافی جیتی تھی اور خیال کیا جارہا ہے کہ رواں سیزن دھونی کا آخری آئی پی ایل ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved