امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ڈائیٹ ڈرنکس آپ کو امراض قلب میں مبتلا کر سکتے ہیں، ماہرین کا انتباہ

مکوآنہ (این این آئی)ایک ہفتے میں دو یا اس سے زیادہ لیٹر ڈائیٹ ڈرنکس پینے والے امراض قلب میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔امریکی طبی ماہرین کی جانب سے ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں دو یا اس سے زیادہ لیٹر ڈائیٹ ڈرنکس پینے سے دل کی بے قاعدہ دھڑکن کا خطرہ 20 فیصد بڑھ جاتا ہے، طب میں اس کیفیت کو ایٹریل فبریلیشن کہا جاتا ہے۔

دنیا بھرمیں تقریباً 40 ملین لوگ ایٹریل فیبریلیشن کا شکار ہیں جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے، یہ دورے کچھ مریضوں میں مختصر، ایپیسوڈک ادوار کے لیے ہو سکتے ہیں یا دوسروں میں مستقل طور پر جاری رہ سکتے ہیں۔نئی تحقیق میں تقریباً 202000 افراد کے ڈیٹا کو دیکھا گیا، شرکاء کی عمریں 37 سے 73 سال کے درمیان تھیں انہیں اوسطاً 10 سال تک فالو کیا گیا اور ان میں سے نصف سے زیادہ خواتین تھیں۔

ٹیم نے دیکھا کہ جو لوگ ہر ہفتے دو یا اس سے زیادہ لیٹر ڈائیٹ ڈرنکس پیتے تھے ان میں ایٹریل فبریلیشن ہونے کا امکان 20 فیصد زیادہ ہوتا ہے، جب کہ جو لوگ اتنی ہی مقدار میں شوگر پر مشتمل مشروبات پیتے ہیں ان میں ایٹریل فبریلیشن ہونے کا امکان 10 فی صد زیادہ ہوتا ہے۔دوسری طرف تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اتنی ہی مقدار میں تازہ، بغیر میٹھا جوس پینے سے ایٹریل فبریلیشن کا خطرہ آٹھ فیصد کم ہوتا ہے، ڈائیٹ ڈرنکس کے سب سے زیادہ صارفین خواتین، کم عمر افراد، وزن والے افراد اور ٹائپ دو ذیابیطس میں مبتلا افراد تھے۔محققین کا مزید کہنا ہے کہ مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ ان کے نتائج محدود ہو سکتے ہیں کیونکہ کچھ لوگ ایک سے زیادہ قسم کے مشروب پی سکتے ہیں،تاہم وہ مشورہ دیتے ہیں کہ لوگ جب بھی ممکن ہو چینی والے میٹھے اور ڈائٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں یا اسے کم کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved