امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سرمد کھوسٹ کا صدارتی ایوارڈز سے اپنا نام ہٹائے جانے کا انکشاف

کراچی (این این آئی)فلم ڈائریکٹر اور اداکار سرمد کھوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا نام ستارہ امتیاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو انہیں 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست 2023 میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 304 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔اعزازت دینے کی تقریب کل 23 مارچ کو منعقد ہوگی، فلم ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ سمیت 50 کے قریب افراد کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم تقریب سے ایک روز قبل سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ستارہ امتیاز کے ناموں کی ایک فہرست شئیر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’میرا نام صدارتی ایوارڈز کی 14 اگست 2023 کی فہرست سے غائب ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’جن لوگوں نے مجھے گزشتہ سال مبارک بادی دی تھیں وہ اپنی مبارک باد واپس لے لیں۔سرمد کھوسٹ نے لکھا کہ ’بھئی، یہ میں نے خود تو نہیں بنا لی تھی لسٹ، اور جہاں تک مجھے یاد ہے کہ حتمی فہرسٹ 14 اگست کو جاری کی گئی، یہ فہرست حتمی ہوتی ہے جب تک کہ وصول کنندہ ایوارڈ قبول کرنے سے انکار نہ کردے۔ فلم انڈسٹری میں جن دیگر لوگوں کو اعزاز دیا جائے گا ان میں عدنان صدیقی، زبیدہ (نغمہ) اور حسن عسکری، نصیر بیگ مرزا (مصنف، پروڈیوسر)، عجب خان (خطاط، مصور) اور باقر عباس (بانسری بجانے والے) شامل ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved