امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بی آر ٹی کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

پشاور(این این آئی) بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)پشاور منصوبے میں خرد برد سے متعلق کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف اہم شواہد ملے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ملزمان کے 75بینک اکانٹس منجمد کر دیے گئے ہیں،اسی طرح گلبرگ گرینز اسلام آباد میں ہائی رائز بلڈنگ کے اربوں روپے مالیت کے دو پلاٹ بھی منجمد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی پراپرٹیز کی معلومات کی فراہمی کیلئے ملک گیر سرچ کا آغاز کر دیا گیا۔نیب کے ایک افسر نے بتایا کہ ملزمان کی بیرون ملک جائیداد کے حوالے سے معلومات کیلئے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواست وزارت خارجہ کو بھجوا دی گئی ہے۔بی آر ٹی پراجیکٹ تحریک انصاف کی سابق حکومت میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے شروع کیا تھا جس کو وزیراعلیٰ محمود خان کی حکومت میں مکمل کیا گیا۔ نیب بی آر ٹی پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved