امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سائوتھ افریقہ کی بین الاقوامی لیباٹری نے تھر کے کوئلے کو گیس بنانے کے لیے موضوع قراردے دیا

کراچی(این این آئی)تھر کے کوئلے سے لکوڈگیس اورکھاد تیار کرنے کے سلسلے میں صوبائی سطح اور ڈرافٹ پالیسی بنائی جائے گی اس بات کا فیصلہ وزیر توانائی ،ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ کول اتھارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس جو کہ محکمہ توانائی کے دفتر میں منعقد ہوا میں کیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین تر قیا ت ،منصوبہ بندی سندھ نجم احمد شاہ ،سیکرٹری محکمہ توانائی مصدق احمد خان ڈائریکٹر جنرل سندھ کول اتھارٹی حق نواز شر ،کنسلٹنٹ ڈاکٹر فرید اے ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف منگی اور عمیر علی قائمخانی بھی موجود تھے ۔اجلاس میں کوئلے سے گیس بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تھر کے کوئلے کے سیمپل سائوتھ افریقہ کی جدید لیبارٹری بھجوائے گئے ٹیسٹ رزلٹ کے مطابق کنسلٹنٹ نئے رپورٹ پیش کی جس کے مطابق سائوتھ افریقہ کی بین الاقوامی لیباٹری میں تھر کے کوئلے کو گیس بنانے کے لیے موضوع قرار دیا گیا۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کوئلے سے گیس کی پیداوار کے نتیجے میں ملک کو سالانہ تقریبا 500ملین ڈالر ز زرمبادلہ کی بچت ہو سکتی ہے ۔گیس درآمد کی مد میں تھر کے 175 بلین ٹن کوئلے کے ذخائر سے ہم انرجی سسٹم بنائیں تو اس سے بھی انرجی درآمد گی بل میں سے 50 فیصد کم کر سکتے ہیں جبکہ گرین کول ٹیکنالوجی سے آلودگی سے بھی بچا جا سکتا ہے۔اجلاس میں پرانے گیس فائر کے استعمال کو نقصان دیا گیا جبکہ وزیر توانائی سندھ کول گیسی فیکیشن کے حوالے سے ذاتی طور پر وفاقی وزیر برائے توانائی سے بھی رابطہ کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved