امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

’’پلانٹ فار پاکستان‘‘وزیراعلیٰ مریم نوازنے عوام سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کردی

لاہور ( این این آئی) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جنگلات کے عالمی دن پر عوام سے’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ زمین بھی ماں ہے جو زندگی، خوراک اور معاش فراہم کرتی ہے، ایک درخت لگائیں، اسے بہتر بنائیں ۔ درخت لگائیں تاکہ انسان کی سانس چلے، فضا زہر سے پاک ہو، پنجاب کی سوہنی دھرتی مزید خوبصورت اور سرسبز ہو ۔ ایک درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں، اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوں گے اور زندگی بھی مسکرائے گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مہم کے دوران مفت پودے دئیے جا رہے ہیں، سٹوڈنٹس ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ کو لیڈ کریں ۔ جدید ٹیکنالوجی، کیو آر کوڈ اور جی آئی ایس کے استعمال سے پہلی بار شجرکاری کا ریکارڈ اور تعداد معلوم ہوگی۔ نگرانی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ درخت صرف کاغذوں اور مہم میں ہی نہیں بلکہ زمین پر لگے نظر آئیں۔ پنجاب کے تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ درخت لگائیں،بچے والدین اور والدین بچوں کے نام پر درخت لگائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاروباری، صنعت کار برادری، مزدور کسان، ڈاکٹر، وکلاء، میڈیا سب اس مہم میں حصہ ڈالیں۔ مدارس، سکول، کالج، یونیورسٹیاں، طالب علم، استاد درخت لگائیں اور دھرتی پر زندگی کو نئی زندگی دیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved