امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایس آئی ایف سی کو جاری رکھا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا۔وزیرِاعظم شہباز شریف اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اعلیٰ عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پر جبکہ وفاقی وزراء، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خوا اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں سابق نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ اور نگراں کابینہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔صوبائی وزرائے اعلیٰ کی آمد پر وزیرِ اعظم نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے نگراں حکومت میں بھی موثر اور بھر پور کام کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے یہ پلیٹ فارم بہت اہم ہے، معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ عسکری قیادت نیاس پلیٹ فارم کی کامیابی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں غیر معمولی کام کیا۔اجلاس میں سابق نگراں وزراء کی جانب سے ان کے دور میں کیے گئے اقدمات پر بریفنگ دی گئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved