امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال

ریاض (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی ولی عہد نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں برادرممالک کے تاریخی مضبوط تعلقات کواجاگرکیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور مستقبل میں بھی ساتھ کھڑے رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے لیے گرمجوشی پر مبنی جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے علاوہ سعودی وزیر دفاع، معاون وزیر دفاع اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سمیت اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved