امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پرویز الٰہی جیل کے واش روم میں گرگئے، معمولی فریکچر ہو گیا، عدالت میں رپورٹ پیش

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پیش کی گئی ،جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب و رہنما تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی جیل کے واش روم میں گرگئے، جس کے سبب انہیں معمولی فریکچر ہو گیا۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی،

جس کے مطابق پرویز الٰہی 17 مارچ کو جیل واش روم میں گر گئے تھے، جس کے نتیجے میں انہیں معمولی سا فریکچر ہوا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔عدالت نے کیس پر مزید سماعت تک 4 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے فرد جرم کی کاروائی کے لیے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔11مارچ کو بھی مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 19ستمبر کو پرویز الٰہی کو اس مقدمے سمیت محمد خان بھٹی کی غیر قانونی تعیناتی کے معاملے پر دوبارہ میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved