امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

واٹسن کے بعد ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی

اسلام آباد (این این آئی)ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈیرن سیمی پی ایس ایل 9 کیلئے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے تاہم ڈیرن سیمی نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پی سی بی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈیرن سیمی کے انکار کی وجہ ان کا ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ ہوا موجودہ معاہدہ ہے جس میں وہ ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹی ٹوئنٹی میں سائیڈ ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب شین واٹسن پی سی بی کی ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش مسترد کرنے کے بعد دو روز قبل وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شین واٹسن نے کراچی میں جاری پی ایس ایل میچز کے دوران پی سی بی حکام سے تفصیلی بات چیت کی تھی،

اسی دوران پی سی بی نے انہیں ہیڈ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی جس کیلئے سابق کرکٹر نے پیشکش میں شرائط طے کرتے ہوئے ابتدائی طور پر دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم 2 ملین ڈالر کی مبینہ پیشکش کے باوجود واٹسن نے میڈیا پر پی سی بی کے مجوزہ پیکج سے متعلق معلومات لیک ہونے کے باعث پیشکش مسترد کر دی۔سابق آسٹریلین آل راؤنڈر نے انکار کیلئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کمنٹری اور میجر لیگ کرکٹ ٹیم سان فرانسسکو یونیکورنز کے ہیڈ کوچ کے عہدے کا بھی حوالہ دیا۔سیمی اور واٹسن دونوں کے ہیڈ کوچ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد پی سی بی نیوزی لینڈ کے خلاف 14 اپریل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل اور 25 مارچ سے 8 اپریل تک کاکول میں ہونے والے تربیتی کیمپ کے دوران قومی ٹیم کی نگرانی کے لیے عبوری انتظامات پر غور کر سکتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved