امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیب انٹیلی جنس ونگ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی چیئرمین نیب کوساتھی سمیت گرفتار کر لیا

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور کے انٹیلی جنس ونگ نے لاہور میں اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی چیئرمین نیب ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔ ملزمان دو بھائیوںاویس ظہور اور عامر ظہور کو سادہ لوح شہریوں کو نیب کے سینئر افسر کے نام پر بلیک میلنگ اور بھاری رقوم وصول کرنے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان اویس ظہور اور عامر ظہور کے خلاف نیب کے سینئر آفیسر کا نام استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ڈرا دھمکا کر اور غیر ضروری دبائو ڈالتے ہوئے غیر قانونی طور پررقوم وصول کرنے کی شکایات موصول ہوئیں جن پر نیب کے اعلی حکام کی جانب سے فوری کارروائی کے احکامات صادر کئے گئے۔

نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ کی جانب سے ان احکامات پر باقاعدہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا جنہیں مزید تحقیقات کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالہ کر دیا گیا ۔ نیب لاہور اس سے قبل بھی متعدد جعلی نیب افسران کی گرفتاری عمل میں لاچکا ہے۔ نیب لاہور کی جآنب سے اس ضمن میں آگاہ کیا جاتا ہے کہ نیب سے متعلقہ کسی بھی مشکوک صورتحال یا شکایت کی صورت میں نیب انٹیلی جنس ونگ یا ترجمان نیب سے فوری رابطہ کیا جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved