اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام ناکام امیدواروں سے بھی انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق کامیاب امیدوار کے نوٹیفکیشن کے تیس روز تک باقی امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرنا لازم ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدوار انتخابی اخراجات دینے کے پابند ہیں۔
