امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

معاشی بحران کے باوجود پاکستانی فوج خطرہ ہے، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ شدید معاشی بحران کے باوجود پاکستانی فوج آج بھی بھارت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ ایک مذاکرے میں خطاب کرتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پاکستان کے معاشی بحران اور دیگر خرابیوں سے فوج کی صلاحیت اور مہارت پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا۔ وہ آج بھی مضبوط اور بھارت کے لیے خطرہ ہے۔

بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف نے کہا کہ بھارت کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور چیلنج ہی کسی قوم کو مضبوط بناتے ہیں۔ کارگل اور گلوان کے کیس میں ہم اس کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔ایک اور سوال پر انیل چوہان نے کہا کہ چین کا عروج ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ اس سے سرحدی تنازع بھی برقرار ہے۔ ہمارے دو پڑوسی ایسے ہیں جو ہمارے خلاف ہیں۔ دونوں کا دعوی ہے کہ ان کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری ہے۔

اور دونوں ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس ہیں۔بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف نے پاکستان اور چین کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ ہم اپنے دونوں پڑوسیوں کے عزائم اچھی طرح جانتے ہیں اور ان سے لاحق خطرات کا بھی ہمیں اچھی طرح علم ہے۔جنرل انیل چوہان کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا میں ہماری افواج کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ اسلحہ خانہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ ہمیں ہتھیاروں کے نئے نظام اور نئی نئی ٹیکنالوجیز اپنانے کے ساتھ ساتھ نئی حکمتِ عملی ترتیب دینا ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved