امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بروقت مداخلت سے ملیکہ بخاری کو بہن کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بروقت مداخلت سے پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی ملیکہ بخاری کو اپنی بہن کی عیادت کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ،ملیکہ بخاری نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے آسٹریلیا اپنی بیمار بڑی بہن سے ملنے جانا ہے تاہم گزشتہ ایک سال سے ان کا نام نو فلائی لسٹ میں ہے،انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ان کی بڑی بہن وینٹی لیٹر پر ہیں اور وہ زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کے پاس صرف 24 گھنٹے کا وقت ہے۔

مریم نواز نے ان کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ متعلقہ حکام سے بات کریں گی، امید ہے کہ آپ نے اس سلسلے میں درخواست دی ہو گی۔بعدازاں بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے پر ملیکہ بخاری نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی بروقت مداخلت کا شکریہ، مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ میرا نام نو فلائی لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ 9مئی کے واقعات کے بعد حکومت کی جانب سے کریک ڈائون کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے دیگر کارکنان سمیت ملیکہ بخاری کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ 25 مئی کو اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved