امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسٹیٹ بینک کی پلاسٹک کے نوٹوں کے اجرا سے متعلق خبروں کی تردید

اسلام آباد (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے نوٹوں کی سیریز کے اجرا سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔مرکزی بینک کے پبلک ریلشن آفیسر نے جاری بیان میں کہا کہ پولیمر (پلاسٹک) بینک نوٹوں کے اجرا کے بارے میں مختلف نیوز پورٹلز پر رپورٹس گردش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینک دولت پاکستان ان رپورٹس کو بے بنیاد اور غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتا ہے۔

پی آر او کے مطابق بینک نوٹوں کے کاغذ سے پولیمر میں تبدیل کیے جانے کے بارے میں فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ اسٹیٹ بینک کپاس پر مبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی طرف سے بنیادی طور پر مقامی خام مال کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا رپوٹس میں کہا گیا تھا کہ جعلی کرنسی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر مرکزی بینک نے پلاسٹک کے نوٹ لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔رپورٹ کیا گیا تھا کہ اس حوالے سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved