امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش،بیٹے کا نام میر مرتضی بائرہ رکھا

کراچی (این این آئی)پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر گراہم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔فاطمہ بھٹو نے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دی، انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اپنے والد کے نام پر رکھا ہے۔فاطمہ بھٹو نے انسٹاگرام پر مداحوں کو آگاہ کیاکہ گراہم اور میں بہت خوش ہیں کیونکہ ہم اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شئیر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کو ایسا نام دینا چاہتے ہیں جو اسے زندگی میں آنے والے چیلنجز میں ہمت، محبت اور طاقت، خوشی دے اور زندگی بھر اس کی حفاظت کریفاطمہ بھٹو نے لکھا کہ جب بھی میں نے سوچا کہ ایسا کیا نام ہونا چاہیے میرے ذہن میں ہمیشہ اپنے والد کے نام آیا۔فاطمہ بھٹو نے ساتھ ہی تصویر شئیر کی جس میں اعلان کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام میر مرتضی بائرہ رکھا ہے۔

اس کے ساتھ ہی والدین نے سوشل میڈیا صارفین سے دعائوں کی درخواست بھی کی ہے۔فاطمہ بھٹو نامور لکھاری اور سماجی کارکن بھی ہیں، وہ مرحوم مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی ہیں۔یاد رہے کہ فاطمہ بھٹو کا نکاح اپریل 2023 میں گراہم کے ساتھ ہوا تھا، نکاح کی مختصر تقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں منعقد ہوئی جہاں فاطمہ بھٹو کے قریبی دوست اور عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved