امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، شہبازشریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ہفتہ کو مبارکباد کا ٹیلی فون کیا۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی فون کال کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد بھیجے گئے مبارکباد کے پرجوش پیغام پران کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے الحرمین الشریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کیلئے نیک تمنائوں اور دعائوں کا اظہاربھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے فرمانروا اور ولی عہد کیلئے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں۔

انہوں نے سعودی قیادت کے ساتھ ساتھ سعودی عوام کو بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ یہ مقدس مہینہ پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے امن اور خوشحالی لائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور حمایت پر سعودی عرب کی تعریف کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام شاہی عظمت کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کے جذبات پر شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ دونوں ممالک میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور انہوںنے پاکستان کیلئے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved