امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایمرجنسی مریضوں کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دیدی

لاہور( این این آئی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دور دراز علاقوں سے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایئرایمبولینس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمارے لوگ بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، دور دراز علاقو ں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت ہسپتال پہنچانا ناگزیر ہے،

سرگودھا ہسپتال میں ہارٹ اٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا،موٹروے پر بھی ریسکیو 1122سروس شروع کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بہت جلد ائیر ایمبولینس سروس کاآغاز بھی کردیاجائے گا۔اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر عدنان، سیکرٹری ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved